محراب پور میں وارداتوں میں اضافہ،چور 43 لاکھ کی گاڑی لے اڑے

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)محراب پور بلڈر لعل گھمن کی 43 لاکھ مالیت کی گاڑی جو انکے گھر کے قریب ہی کھڑی تھی کہ نامعلوم چور باآسانی چوری کرکےچلے گئے اس موقع پر لعل گھمن کا کہنا ہے کہ رات گھر کے قریب گاڑی معمول کے مطابق پارک کی میں صبح واک کے لیے گھر سے نکلا تو گاڑی موجود نہیں تھی جس پر میں نے گھر میں بچوں اور بھانجھے سے پوچھا کہ شاید وہ کہیں لے گیا ہو مگر گھر کا کوئی فرد گاڑی نہیں لے گیا جس کے بعد ٹریکرسے چیک کروایا مگر چوروں نے ٹریکر کو جام کردیا یا اس کا رابطہ منقطع کردیا ہے گاڑی میں نقدی کاغزات و چیک بکس موجود تھیں پھر محراب پور پولیس کو تھانا جاکر اطلاع دی گئی ہے جس پر حسب روایت پولیس نے بے حسی کس روایتی مظاہرہ کیا این سی داخل کروادیں انکوائری کریں گے بعد میں این سی بھی داخل نہیں کی ڈی ایس پی سے ملنے کا مشورہ دے دیا محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جب سے محراب پور ایس ایچ او قربان کلوڑ آیا ہے چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ایس ایچ او کا روایہ پولیس والا نہیں بلکہ کسی وڈیرے والا ہوتا ہے پولیس اسٹیشن آنے والوں کیساتھ ایس ایس پی نوٹس لیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes