امریکا میں اسکول میں طالب علم کی فائرنگ،3طلبا ہلاک

Published on December 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے طلبا سمیت8افراد زخمی ہوئے
مشی گن(یو این پی)امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6طلبا سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے15سے20 راؤنڈ فائرکئے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题