پی ٹی آئی کے ٹکٹ پہ الیکشن لڑنے والا ہوٹل کا ویٹرگل ظفر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگیا

Published on August 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف نے اقتدار پانے کے لیے جہاں دیگر سیاسی جماعتوں سے قابل انتخاب امیدواراپنے ہاں اکٹھے کیے اور الیکشن میں کھڑے کیے، وہیں کچھ متوسط اور غریب طبقات کے لوگوں کو بھی ٹکٹ دیئے۔ ان میں سے ایک مثال باجوڑ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے والے امیدوار کی ہے جس کی کہانی سن کر ہر پاکستانی کو اس پر فخر ہو گا اس نوجوان کا نام گل ظفر ہے جو ہوٹل میں ویٹر کی نوکری کرتا تھا اور وہاں سے رکن قومی اسمبلی بن گیا۔رپورٹ کے مطابق گل ظفر اپنے کام کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی سرگرداں رہا۔ اس نے 2013ء میں بھی الیکشن میں حصہ لیا لیکن ناکام ہو گیا لیکن اس بار اس نے دو بڑے سیاستدانوں، پیپلزپارٹی کے امیدوار اخونزادہ چیتن اور آزاد امیدوار شہاب الدین خان کو شکست دے کر این اے 41کی نشست جیت لی۔اپنی جیت پر گل ظفر کا کہنا تھا کہ ’’میرا پس منظر بہت پسماندہ اور غریب ہے۔ میں نے پارٹی کی مدد سے 2کروڑ روپے کے فنڈز اکٹھے کیے اوران سے انتخابی مہم چلائی اورکامیاب ہوا۔میں کوئی امیر شخص نہیں ہوں، لوگوں نے مجھے تبدیلی کے لیے ووٹ دیئے ہیں‘‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题