ٹھٹھہ،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا نیشنل بینک کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Published on December 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

 

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے نیشنل بینک مکلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی گئی اس موقع پر حیسکو ملازم کامران نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے افسران کے کہنے پر سرکاری چیک جمع کرانے آیا تھا اور بینک میں موجود سلیم جمالی سے پوچھا کہ یہ چیک کب تک پاس ہوجائے گا تو بینک کا سلیم جمالی مجھ پر آگ بگولہ ہوگیا اور گالم گلوچ کرنے لگا میں نے بینک کے دیگر افسران کو شکایت دی تو کسی نے نہیں سنا اور مجھے بینک سے باہر نکال دیا واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے رہنماﺅں وحید علی رند۔منور علی تارو۔باز محمد بھیو۔رحمان خان سھراب خاصیخلی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے یہاں آئے ہیں ہمارے ملازم کامران سے بینک کے سلیم جمالی نے بہت بدتمیزی کی ہے اور گالم گلوچ تک ہمارے ملازم کو دی ہیں یہ عمل بہت افسوس ناک ہے ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے نیشنل بینک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سلیم جمالی کی زبان کو لگام دی جائے اور اسے فوری بینک سے ہٹایا جائے ورنہ ہمارا احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا دوسری طرف بینک انتظامیہ نے میڈیا کو اپنا موقف دینے سے انکار کردیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes