منی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کا آخری حصہ آج ریلیز ہوگا

Published on December 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

منی ہیسٹ کی اخری پانچ اقساط کل ریلیز کی جارہی ہیں
نیویارک(یو این پی)ا ٓن لائن فلمی ایپ نیٹ فلکس کے مقبول ترین سلسلے کی آخری اقساط آج ریلیز ہورہی ہیں۔ اس میں اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا احوال بیان کیا جائے گا اور اس کا ڈراپ سین دیکھنے کے لیے شائقین بے چین ہیں۔لا کیسا ڈی پیپل نامی ہسپانوی سلسلے کی آخری پانچ اقساط نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے شائقین مضطرب ہیں کہ آخر اس اہم فلم کا انجام کیا ہوگا کیونکہ اس کی کہانی اب ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔اسے منی ہیسٹ سیریز کا فائنل سیزن بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جدید عہد میں ہسپانوی زبان میں دنیا کی مقبول ترین فلم سیریز ہے ۔ اس کا پچھلا سیزن پوری دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ گھرانوں میں دیکھا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں فلموں اور پروگراموں کی عالمی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ منی ہیسٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں آٹھ ڈکیت اسپین میں سرکاری سونے کے ذخائر پر دھاوا بول دیتے ہیں لیکن وہاں بری طرح پھنس جاتےہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes