سیلاب متاثرین کو ادویات اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں لوگ بےسرو سامانی کے عالم میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ترکیہ میں ترکش ریڈ کریسنٹ کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ترکش ریڈ کریسنٹ کے صدر کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور سندھ میں حالیہ سیلابی صورت حال اور نقصانات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں لوگ بےسرو سامانی کے عالم میں ہیں، سیلاب متاثرین کو ادویات اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme