گزارش ہے حکومت پاکستان بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے: کمالا سری شانتا

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


کولمبو(یواین پی) مقتول سری لنکن مینیجر کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان پسند ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں قتل کر دیے جانے والے سری لنکن شہری کے بھائی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول سری لنکن شہری کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات سے مطمئن ہیں۔مقتول سری لنکن مینیجر کے بھائی کمالا سری شانتا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان پسند ہے، پاکستان کے متعلق ان کے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ اپنے بھائی سے متعلق کمالا سری شانتا کا بتانا ہے کہ ان کے بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، انہوں نے پاکستان سے متعلق کبھی کوئی شکایت نہیں کی، ان کا ایک اور بھائی پاکستان کے شہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے۔ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ میرے شوہر کا قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، لیکن انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔مطالبہ کرتی ہوں کہ منصفانہ تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔ اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog