ماحول کو خوشگواربنانے کیلئے بھرپور آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر طارق سعید

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

shaf
جھنگ(شفقت سیال)ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا لہٰذااپنے پیارے وطن کی حفاظت اور اسکے ماحول کو خوشگواربنانے کیلئے بھرپور آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ 1969ء سے لیکر آج تک عالمی سطح پر ارتھ ڈے منایاجا رہا ہے ۔یہ بات ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے ارتھ ڈے کے حوالہ سے جناح ہال ضلع کونسل جھنگ سے ایوب چوک تک نکالی گئی واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔واک کے دوران ریسکیو1122 سے مس اصغری پروین ،عملہ اور محکمہ ماحولیات کے اہلکاران کے علاوہ سید قمر عباس زید ی اور دیگر این جی اوز کے عہدیداران ،تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خشک خطہ کو تباہی سے بچانے کیلئے اپنے اندر شعور پیداکرنے کی ضرورت ہے جسکے لئے این جی اوزاور معاشرہ کے دیگر طبقات کواپنامثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی او ریسکیو1122نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں کی طرح گلی محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے کیونکہ کوڑا کرکٹ ہی ماحول میں آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ا نہوں نے شرکاء واک پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زمین کو محفوظ بنانے کیلئے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پربتایا گیا کہ ڈی سی او راجہ خرم شہزادعمر کی قیادت میں گوجرہ روڈریلوے کراسنگ پر گرین اور فلاور بیلٹ کی تعمیر سے نہ صرف خوبصورتی پیدا ہوئی ہے بلکہ ماحول بھی خوشگوار ہوا ہے ۔اسی طرح 25کروڑ روپے کی کثیر رقم کے استعمال سے شہر کی سٹرکوں کو کارپٹ کیا جا رہا ہے جس سے گرد و غبار کا خاتمہ ہو جائیگا۔اس دوران این جی او کے نمائندوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوریہاں کی آب وہوا انسانی صحت کیلئے مفید ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ہر قسم کی آلودگی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا جس کیلئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو لیکچر دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے کے شاپنگ بیگ استعمال کرکے سڑکوں گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جو ماحول میں آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔لہٰذا ہمیں اپنی زمین کو آلودگی سے بچانے کیلئے صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہوگااگر یہ زمین بچے گی تو ہم بہتر زندگی گزار سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme