لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان 58برس کے ہو گئے

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

کراچی (یواین پی) لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جہانگیر خان 1993ء تک اسکواش کی دنیا پر راج کرتے رہے اس دوران انہوں نے دنیائے اسکواش کی ہر بڑی چیمپئن شپ جیتی اور 1981ء سے 1986ء تک ہر مقابلے میں ناقابل شکست رہے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے دس مرتبہ برٹش اوپن اور چھ مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کا 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ تو جان شیر خان توڑ چکے ہیں مگر ان کا 10 مرتبہ برٹش اوپن جیتنے کا ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔یوا ین پی کے مطابق جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا آئندہ 4 سال کے لیے اعزازی صدر ر ہے، اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں واضح رہے کہ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جب کہ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے مسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان10دسمبر 1963کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے والد روشن خان بھی اسکواش کے معروف کھلاڑی تھے۔جہانگیر خان نیا سکواش کے کھیل میں ایسا نام پید اکیا جسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog