وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ میں ڈرائیور پر تشدد کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کانوٹس، سب انسپکٹر معطل

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

333
وزیر اعلی شہباز شریف کے حکم پر پولیس نے سب انسپکٹر کوگرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے میں موٹرسائیکل رکشہ کے ڈرائیور پرایک سب انسپکٹر کی جانب سے تشدد کے حوالے سے میڈیا پر نشرہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔و زیر اعلی کے حکم پر پولیس نے سب انسپکٹر کوگرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ غریب ڈرائیور پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے۔انہو ں نے کہا کہ قانون کے رکھوالے کاقانون ہاتھ میں لیناکسی طورمناسب نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes