دین اسلام نے ذات پات ، رنگ نسل ، مال ودولت کے تعصبات کو جڑ سے اکھاڑ دیا محمد علی اعجاز

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے محکمہ ایجوکیشن ،محکمہ صنعت زار سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریبات اور واک ،ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم محکمہ سوشل ویلفیئر کی اساتذہ اور طالبات نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر کے سکولوں کے اساتذہ ،طلبا و طالبات ، اقلیتوں کے نمائندوںنے شرکت کی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی اعجاز تھے تقریب سے چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن اندریاس بھٹی ، ڈی او سکینڈری چوہدری محمد اکرام ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت علی ساقی، ایڈمن آفیسر حاجی غلام دستگیر ، پروفیسر ندیم ودیگر نے خطاب کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام نے ہر قسم کے امتیاز ، ذات پات ، رنگ نسل ، مال ودولت کے تعصبات کو جڑ سے اکھاڑ دیا ،آئین پاکستان میں ہر فرد کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے،اسلام غیر مسلموں کے حقوق کو مکمل تسلیم کرتا ہے ،سی ای او ایجوکیشن اندریاس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پربڑی تقریب کے انعقاد پر محکمہ ایجوکیشن کے تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نئی نسل کو انسانی حقوق سے آگہی دینا بڑی عبادت ہے ، پاکستان میں غیر مسلموں کو وہ سب حقوق حاصل ہیں جو آئین پاکستان میں موجود ہیں ، غیر مسلموں کا اعلی عہدوں پر فائز ہونا اس بات کی روشن مثال ہے ،گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی طالبات نے سینئر ٹیچر نیرہ سلطانہ کی قیادت میں انسانی حقوق کے حوالہ سے نغمے پیش کیے ،بعد ازاں علامتی آگاہی واک کی گئی ، انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے دوسری بڑی تقریب محکمہ صنعت زار سوشل ویلفیئر میں منعقد ہوئی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراشتیاق احمد خاں ، مینجر ذوالفقار علی ناز، ممبر ایڈوائزری کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمدعارف ، سماجی تنظیم’ ماڈا‘ کے صدر محمدمظہررشیدچودھری ، اسسٹنٹ صنعت زار محمد عباس ادارہ ہذا کی اساتذہ اور طالبات نے انسا نی زنجیر بناکر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سب انسانوں کے ساتھ محبت و رواداری کا درس دیتا ہے،آئین پاکستان میں اسلام کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں غیر مسلموں کو تمام حقوق حاصل ہیں ، تقریب سے مینجر صنعت زار ذوالفقار علی ناز ، ممبر ایڈوائزری کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں اساتذہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes