عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اسلام آباد پریس کلب کے باہر ’’عافیہ رہائی کیمپ ‘‘ لگایا جائے گا

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

Dr.-Aafia-Siddiqui
کراچی ( یوا ین پی)12سال سے امریکی قید میں قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اسلام آباد پریس کلب کے باہر عافیہ موومنٹ کے تحت 15جون سے 17جون تک تین روزہ ’’عافیہ رہائی کیمپ ‘‘ لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی رہنما اور شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی اور وزیر اعظم نواز شریف کو عافیہ کی رہائی اور وطن واپس لانے کا وعدہ یاد دلائیں گے جو انہوں نے عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی ،بیٹی مریم اور پوری قوم سے کیا تھا۔ عافیہ رہائی کیمپ ، اسلام آباد میں شرکت کیلئے کراچی سے فہیم اللہ خان کی سربراہی میں وفد کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو جان ، مال اور عزت و آبرو کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے جو کہ ارباب اقتدار و اختیار کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے برسراقتدار آتے ہی عافیہ کو وطن واپس لانے کے عزم کا واضح طور پر اظہار کیا تھا جس کا پوری قوم نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا تھا لیکن دوسال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔ انہوں نے عافیہ کے معاملے میں حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا اپنے بچوں ، ضعیف والدہ اور اہلخانہ سے ایک سال سے ٹیلی فونک رابطہ بھی منقطع ہے جس نے عافیہ کی صحت اور زندگی کے حوالے سے ان کے اہلخانہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی وزیراعظم نواز شریف کی حکومت اپنی آئینی و قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عافیہ کی وطن واپسی کیلئے جلد سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes