شہداء آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے ڈی سی آفس تا پبلک پارک مکلی تک ایک ریلی کا انعقاد

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ٹھٹہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ): شہداء آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے ڈی سی آفس تا پبلک پارک مکلی تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کی شہادت نے اس قول کی صداقت کو ثابت کر دکھایا ہے اور اس سانحہ نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد و منظم کیا، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے معصوم بچوں کی قربانی نے ہمیں ڈٹ کر دہشگردوں سے مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد رحیم سومرو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران و عملہ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ اور پولیس سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes