عوام کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،رانا نثار احمد راٹھ

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments
پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، رہنما تحریک انصاف 
مانگامنڈی (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہاہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اس نئے نظام کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے اور اس کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ موثر بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام براہ راست اپنے ضلع کا سربراہ منتخب کرینگے،نئے نظام کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہونگے اور اس کے تحت میئرز کو اہم اداروں کی سربراہی بھی  منتقل کر دی گئی ہے، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق بااختیار بلدیاتی اداروں کے قیام کا عمل میں آئے گا۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes