راستے نئے، نیالگے سفر… نیا نیا لگے یہ جہاں، میری زندگی کی عکاسی کرے گا، ابھرتی ہوئی گلوکارہ سیم حمیرہ

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 940)      No Comments

Humi
لاہور(یو این پی) ’’راستے نئے، نیالگے سفر… نیا نیا لگے یہ جہاں‘‘ میری زندگی کی عکاسی کرے گا یہ بات سیم حمیرہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتائی،سیم حمیرہ کم عمر اوراپ کمنگ سنگر ہیں، اتنی چھوٹی سی عمر میں آواز میں اتنی پختگی ہے کہ سننے والا یقیناًسکون محسوس کرے گا، سیم نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کیا ہے ، ڈاکٹر بننے کے ساتھ گلوکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی ہیں،ان کے خیال میں اگرموسیقی ہماری روح کی غذا ہے تو اس سے ہم بھر پور طور پر کیوں نہیں مستفید ہوتے؟ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور میں اپنے شوق کے ذریعے یقیناًاپنی منزل پا لوں گی، ماضی کے تمام گلوکار اپنا ایک الگ اور منفرد نام رکھتے ہیں، میری بھی خواہش ہے کہ میں ان ہی کی طرح اپنے نام کو بھی دنیا بھر میں روشناس کراؤں، موسیقی میں آپ کی پریکٹس نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، اس سلسلے میں میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں پریکٹس جاری رکھوں، میں سوچتی ہو کہ کاش میں پہلے کے دور میں پیدا ہوتی تو میں ان تمام ہستیوں سے مل سکتی جہنوں موسیقی کی وجہ سے پاکستان کا نام اونچا کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا، مگر ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہم انہی کی اقدار کو آگے لے جانے میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم فن کیا دنیا میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کریں جو مخلص ہوں، اپنے کام کے ساتھ دیانتدار ہوں، مگر فن کی دنیا میں جھوٹ اتنا ہے کہ اب ہر کسی پر شک کیا جانا لازم ہے، مگر میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس عمر میں تجربہ ہوگیا ہے کہ میں کس طرح سے اپنے کام کو مخلص دوستوں کے ساتھ اس سفر کوتکمیل تک پہنچا سکوں گی، آج کل میوزیکل ٹریکس پر کام کر رہی ہوں،خصوصی طور پرایک نظم تیار کی جارہی ہے جس کا موضوع لڑکی ہے، اس پر بھی کام چل رہا ہے جس کی ویڈیو عنقریب لانچ کر دی جائے گی، نیز میں بیک گراؤنڈ وائس ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہوں، سیم کو امید ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں اپنا نام اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں ایک الگ اسٹائل سے پیش کر سکیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes