بلوچستان: رواں سال آٹا، چینی، سبزیاں، دالیں، خوردنی تیل سمیت اشیائے ضروریہ کئی گنا مہنگی ہوئیں

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) ملک بھر کی طرح بلوچستان 2021 میں بھی مہنگائی کے طوفان کی زد میں رہا، پسماندہ صوبے کے عوام آٹا، چینی، سبزیاں، دالیں، اور خوردنی تیل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔نومبر 2021 تک مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی صوبے کے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہیں۔گزشتہ سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 900 روپے تھا جو رواں سال 14 سو کی بلند ترین سطح اور خوردنی تیل 250 روپے لیٹر سے اب 370 سے 400 روپے تک پہنچ چکا ہے، اسکے علاوہ چینی، دالیں، سبزیاں، مرغی، انڈے، چائے کی پتی سمیت روز مرہ استعمال کی ہر شے کی قیمتیں بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy