کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں عاصم الیاس

Published on December 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فکسڈ پوائنٹ پر مسافروں وعملہ کو کورونا سے بچاؤ کی ڈوز لگانے کی چیکنگ اور ریکارڈ بھی دیکھا
فیصل آباد (یو این پی)ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس سٹینڈ کے مسلسل دورے کرکے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کورکواکرمسافروں کے ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ روز دوران انسپکشن موقع پر بعض مسافروں کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور فکسڈ پوائنٹ پر مسافروں وعملہ کو کورونا سے بچاؤکی ڈوز لگانے کی چیکنگ اور ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے سٹینڈ کی حدود میں قائم ٹک شاپ پر دکانداروں وصارفین کو بھی ویکسین لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے پرزوراپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ اور کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو سفر کی اجازت نہیں جبکہ سوفیصد ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کی بھی ویکسینیشن ہونی چاہیے۔انہوں نے ڈرائیورز کے ویکسینیشن کارڈ بھی دیکھے اور ویکسین نہ لگوانے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کوبند کرادیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes