حضورنبی کریم ﷺ پردرودوسلام پڑھیں مشکلات آسانیوں میں بدل جائیں گی لاثانی سرکار

Published on September 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      1 Comment

فیصل آباد ( یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس میں انسانیت سوزمظالم سے بچنے کیلئے برما،کشمیر،فلسطین سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے کہاکہ سیدالانبیاء حضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کریں،تویقینااللہ تعالیٰ کاغضب اس کی رحمت میں بدل جائیگا،امت مسلمہ جس اندوہناک صورتحال سے دوچارہے ،اس سے نکل آئیگی،اسلام دشمن عناصرکے انسانیت سوز مظالم سے بچ جائیگی اوراللہ تعالیٰ غیب سے مسلمانوں کی مددفرمائیگا(انشاء اللہ)۔آپ نے مزیدکہاکہ ارشادخداوندی ہے کہ ’’اور(اے حبیب ﷺ)اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پرظلم کربیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضرہوجاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اوررسول(ﷺ)بھی ان کیلئے مغفرت طلب کرتے تو وہ (اس وسیلہ اورشفاعت کی بناپر)ضرور اللہ کوتوبہ قبول فرمانیوالانہایت مہربان پاتے‘‘۔(سورۃ النسا 64)یہ ہے امت محمدیہ ﷺ کے مسائل کا نسخہ کیمیا جو اللہ تعالیٰ نے خود ہی بتادیا ہے ،اب عمل کرناامت کی ذمہ داری ہے ۔اللہ تعالیٰ جل شانہ خود بھی اوراس کے فرشتے اورسب مومنین بھی سیدالانبیاء ﷺ پر درودوسلام پڑھ رہے ہیں ،مومنین کی نشانی ہی یہ ہے کہ وہ آپ ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں جبکہ منافق اوربخیل ایسا نہیں کرتے ۔آپ نے مزیدکہاکہ دنیا میں مسلمانوں پرجہاں جہاں بھی ظلم ہورہاہے ،وہ اپنے آقا ﷺ پر کیوں نہیں درودوسلام پڑھ رہے اورآپ ﷺ سے مددکیوں نہیں طلب کررہے ؟ جن ممالک میں مسلمانوں پر شدید ظلم وستم ہورہاہے ،وہ آپ ﷺ پردرودوسلام پڑھیں،بارگاہ خداوندی سے فوری غیبی امداد ہوگئی۔جبکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرمارہاہے کہ ’’اور(اے رسول محتشم ﷺ )ہم نے آپ کونہیں بھیجا(پوری شان وشوکت کیساتھ) مگرتمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر۔(سورۃ الانبیاء 107)صحابہ کرامؓجنگوں میںیہ نعرہ لگاتے تھے کہ ’’یامحمداہ (اے محمد ﷺ مددفرمائیے)،صحابہ کرامؓکوجب مشکلات پیش آتی تھیں تو وہ فوری طور پرآپ ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضرہوجاتے تھے اورپھر دیکھتے ہی دیکھتے رحمتوں کانزول شرو ع ہوجاتا۔اپنے آقاو مولاحضورنبی کریم ﷺ سے مددمانگناسنت صحابہ کرامؓ ہے،آپ ﷺ کی اطاعت درحقیقت اللہ تعالیٰ کی اطاعت اورآپ ﷺ سے مددمانگنا درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی سے مددمانگناہے۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Themes

WordPress主题