نواز شریف کی72ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے
لاہور(یواین پی) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی72ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہورسمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحاق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes