فرانسیسی شہری نے سابقہ سوتیلی ماں سے شادی کرلی

Published on October 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 807)      No Comments

news-1412508188-7060پیرس (یو این پی) مغربی معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال اس وقت سامنے آگئی جب فرانس میں ایک شخص نے عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اپنے سابقہ سوتیلی ماں سے شادی کر لی ہے،فرانسیسی قوانین کے تحت سوتیلے بہن بھائیوں اور سوتیلے والدین سے رشتہ جوڑنا غیرقانونی ہے تاہم عدالت نے ان دونوں کو شادی کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ایکرک ہولڈر نے اپنی سابقہ سوتیلی ماں 48 سالہ ایلزبتھ لورینٹز کے ساتھ میتز شہر کے قریب واقع دابو قصبے میں شادی کی، تقریب میں شامل درجنوں مہمانوں میں دلہا کے والد یعنی دلہن کے سابقہ شوہر نے بھی شرکت کی۔سرکاری پراسیکیوٹر کے دفتر نے مقامی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا تاہم اس نے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔مقامی عدالت کے فیصلے کے بعدایلزبتھ لورینٹز نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ آخر کار آج بڑا دن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ انہیں امید ہے کہ ان کی کہانی کا اس صورتحال سے دوچار دوسرے جوڑوں کو فائدہ ہو گا۔ایلزبتھ لورینٹز کے مطابق ان کے سابقہ شوہر نے پورے عدالتی مقدمے میں ان کی بھرپور حمایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme