مسلم لیگ کا 115واں یوم تاسیس کل منایا جائیگا

Published on December 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ کا 115واں یوم تاسیس 30دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میں نواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔پاکستانیوں کی اکثریت قائد اعظم کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes