پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی سرپرائز دے گی۔بلاول بھٹو ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، رانا اکرام پی پی پی

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی سرپرائز دے گی۔بلاول بھٹو ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ان خیالات کا اظہار رانا اکرام ربانی سابق صوبائی وزیر ورکن نگران کمیٹی بلدیاتی انتخابات وسطی پنجاب نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قیادت نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔ شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کے نظریہ کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ آصف علی زرداری کی رہنمائی میں پنجاب کو پی پی پی کا قلعہ بنائیں گے۔پی پی پی کے کارکنوں کے تعاون سے عوام کو جعلی حکومت سے جلد نجات دلوائیں گے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ تاریکیاں پاکستان کی عوام کا نصیب نہیں، مستقبل پی پی پی کا ہے اور ہم بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت میں روشن مستقبل کے لیے سرگرداں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes