سردار ایاز صادق برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے (کل) واپس وطن پہنچیں گے

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

55
اسلام آباد (یو این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے (کل) جمعرات کو واپس وطن پہنچیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سپیکر عمرے کی ادائیگی اور مدینہ منورہ میں روضہ ء رسول پر حاضری کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے تھے جہاں انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اہم ملاقاتیں کیں۔ برطانیہ میں قیام کے دوران انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ اپنے برطانوی ہم منصب اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ کی طرف سے طلب کردہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy