محرابپورمیں بدامنی کا جن بے قابو،شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

شہر کے وسط سے مسلح افرادنے دکاندار سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی
نوشہروفیروز (یواین پی)محرابپورمیں بدامنی کا جن بے قابو،شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج، شہر کے وسط سے مسلح افرادنے دکاندار سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ نیوٹاؤن میں ایک ہی رات پانچ کریانہ دکانداروں کی چوری،تفصیلات کیمطابق محراب پور پولیس کی لاپرواہی اور لاغرضی کے باعث شہر میں بدامنی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جس کے باعث شہر میں چوراور ڈاکو سرعام شہریوں کو لوٹ رہے اور ایس ایچ او محراب پور قربان کلوڑ مکمل طور پر بے بس دیکھائی دے رہے ہیں چوبیس گھنٹوں میں چھ واردات ہوگئی مگر محراب پور پولیس کسی بھی ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے شہر کے وسط حسینی چوک سے تین مسلح افراد نے شہریوں کے سامنے کنفکشنری کے ہول سیلر سرور راجپوت کی دکان میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ رات گئے نیوٹاؤن میں کریانہ دکانوں کے مالکان شاہد ملک، فاروق بھٹی، شریف ملک، شریف غوری اور عرفان کمبوہ کی دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم افرادنقدی و قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ دو دن قبل پیرشرشاہ محلہ سے سرفراز ملک، بابرملک والوں کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چابی چور لے اڑے اور سندھی پرائمری اسکول کے قریب سے فرنیچر والے پرویز مغل کی موٹرسائیکل بھی چابی چور لیکر فرار ہوگئے دوسری جانب ہالانی پولیس کی حدود میں پیرقائم شاہ موڑ پر صحافی ظہر آرائیں کے بھائی نصیر آرائیں اور بہلانی کے قریب صحافی منور ملک کے بھتیجے سے بھی مسلح افراد موٹردسائیکل چھین کرفرار ہوگئے ان سب وارداتوں کے باوجود پولیس منشیات فروشوں سے مبینہ منتھلی لینے تک محدودہوکر رہ گئی جبکہ چور اورڈاکو سرعام دیدہ دلیری کیساتھ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں دوسری جانب صدر ایوانِ محراب پور پریس کلب محمد شہزاد مغل، نائب صدر ایوانِ محراب پور پریس کلب ملک امجد علی، سینر نائب صدر ملک فلاحی جماعت ملک مشتاق احمد سرپرستِ اعلیٰ ٹیلر ویلفیر ایسوسی ایشن اختر علی،پاکستان فلا ح پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری تحصیل بار محراب پورآصف جاوید رندھاوا ایڈووکیٹ،تحصیل نائب صدر پی ٹی آئی علی مغل،رہنما جماعت اسلامی نعیم کمبوہ،رہنما کلاتھ ایسوسی ایشن جمیل کمبوہ،رہنما زرگر یونین عبدالمجید مغل ودیگر نے بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد خادم حسین رند، ایس ایس پی نوشہروفیروزعبدالقیوم پتافی سے مطالبہ کہ بدامنی پر قابو پاکر تاجروں کامسروقہ سامان واپس کروایا جائے بصورت شہری احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes