ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماء ملک قمر اعوان ،میاں اختر خان عاکوکااور میاں احمد علی عاکوکا نے چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا عہدہ ملنے پر ایم پی اے مسلم لیگ (ن)رانا عبدالرؤف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا عبد الرؤف نے بحیثیت ایم پی اے علاقے میں تعمیرو ترقی کے ریکارڈ قائم کیے اور ان کا بحیثیت ایم پی اے دوسرا دور بھی مثال رہا ہے رانا عبد الرؤف نے اپنی سیاسی انتھک جدوجہد کے ذریعے اپنے قائد میاں محمد نوازشریف اور میاں محمدمحمد شہباز شریف کے سیاسی وژن کو علاقے بھر میں نمایاں کیا اور ان کی مسلم لیگ (ن) کے منشور سے وابستگی اپنی جگہ مثال کا مقام رکھتی ہے ایسے سیاسی ورکر کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نامزد کرنا بلا شبہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے اور اس سے حلقہ میں مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہو گی اور رانا عبد الرؤف اس حلقے کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانے کے مشن پر گامزن ہیں