جشن ٹھٹھہ 2022کے نام سے فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چند) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپورٹس کامپلیکس میں “جشن ٹھٹھہ 2022” کے نام سے فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں تاکہ ضلع کے لوگوں کو تفریح کے مواقع سمیت صحت مند سرگرمیاں فراہم کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سجاد احمد ابڑو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نور سرائی اور نظام الدین کھڈائی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد صدیق پلیجو، لیکچرار سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹہ سیدہ فضاء شاہ، صدر آل پرائیوٹ اسکولز جلیل احمد کھمباٹی، اسپورٹس آفیسر رحیم علی بلال، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، این آر ایس پی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران پر ززر دیا کیا کہ وہ تحصیل سطح پر بھی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے کر فیسٹیول کے موقع پر مختلف قسم کے سٹالز لگانے، اسکولی بچوں کی جانب سے مختلف موضوعات اور کھیلوں کے مقابلے اور دیگر منعقد ہونے والے پروگرامز کے متعلق فوری فائنل رپورٹ پیش کریں تاکہ جشن ٹھٹہ 2022 کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes