مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ماہ رمضان میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ صادق علی میمن
ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطہ کیلئے پرائس کنٹرول مکینزم کی نگرانی کیلئے نامزد معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے ٹھٹھہ کے دفتر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر معاون خاص صادق علی میمن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران غیر قانونی منافعہ خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کے حکومتی مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کریں اور مصنوعات کے معیار پر بھی نظر رکھیں تاکہ عام اور غریب لوگوں کو رلیف مل سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کشنر غضنفر علی قادری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، جنرل سیکریٹیر پ پ ضلع ٹھٹھہ امتیاز احمد قریشی، ممتاز علی میمن، تاجر رہنماء و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题