نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔فیصلہ نوٹی فیکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog