پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ہے،ڈاکٹر مراد راس

Published on April 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

لاہور (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ہے ایک روپیہ فی لٹر اضافہ کو معمولی سمجھا جارہا ہے۔ مہینے میں دو دفعہ معمولی اضافے سے دو تین ماہ میں اچھا خاصا اضافہ بن چکا ہے۔ اس پر بھی ہر مرتبہ وزیر خزانہ قوم پر وزیراعظم کا احسان باور کراتے ہیں۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے اسی لئے بھارت نے پونے چار روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ غلط بیانی کرنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کو موجودہ جدید دور میں چھپانا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ نے بھی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے روح اور جسم میں رشتہ قائم رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے خودکشیوں کا رجحان خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme