مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے، حسان خاور

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments


لاہور(یواین پی) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف چالان آچکا ہے۔ شہبازشریف اپنی کرپشن کا جواب کب دیں گے؟ مریم نوازکی خاموشی معنی خیزہے۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ تک محدود ہوچکی اپوزیشن مارچ میں بھی مارچ نہیں کر پائے گی۔ مریم نواز کے سکرپٹ کی عوام کو اب سمجھ آچکی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پنجاب حکومت 4 نئے ڈیم بنا رہی ہے، صوبے میں 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، پنجاب بھر کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں، سندھ حکومت نے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا، آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے انتقام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 70فیصد افرادکو کورونا ویکسین لگائی جاچکی۔پنجاب بھرکوصحت کارڈدینیجارہیہیں۔ صحت کارڈ سے لوگوں کو علاج کے لیے مالی معاونت فراہم ہوگی۔ جبکہ نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، ان کو ڈیل ملنی ہے نہ ڈھیل۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes