سندھ کے تعلیمی اداروں کو ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کےلئے گائیڈ لائنز جاری

Published on September 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

کراچی(یواین پی)محکمہ تعلیم سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اسکولوں کے لئے ہفتہ وار ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردیں.محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جارہ کردہ احکامات کے مطابق اسکول صبح کی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا جس کا دورانیہ 20 منٹ رکھا جائے، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک، دعا اور قومی ترانہ شامل ہوگا۔اسکولوں میں ایک ہفتے کے دوران کل 40 پیریڈز رکھے جائیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کو 4 پیریڈ بریک سے قبل اور تین پیریڈ بریک کے بعد لئے جائیں جب کہ جمعہ کو تین پیریڈ بریک سے قبل اور دو پیریڈ بریک کے بعد لئے جائیں۔احکامات کے مطابق لنچ بریک کا دورانیہ 30 منٹ کا رکھا جائے جب کہ ڈبل شفٹوں والے اسکول اور جمعہ کے روز لنچ بریک کا دورانیہ 20 منٹ سے کم نہ رکھا جائے۔ ان تمام گائیڈلائنز کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمز اسکولز کے اوقات کار کا جائزہ لے کر محکمہ تعلیم کو آگاہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes