وزٹ کرکے عمارتوں کی غیر قانونی کمرشلائزیشن کا کھوج لگائیں رضوان نذیر

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

نادھندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائیں
فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے رضوان نذیر نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام کیلئے بروقت انسدادی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں فیلڈ سٹاف کی واضح کارکردگی نظر آنی چاہئے تاکہ بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے یہ ہدایت بلڈنگ انسپکٹرز سے میٹنگ کے دوران جاری کی جس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹا¶ن پلاننگ راحیل،ڈپٹی ڈائریکٹرزاحمد ابراہیم، اقراءمرتضیٰ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاران صدیق اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے مختلف علاقوں میں کمرشل عمارات کی ہیت و نوعیت کا جائزہ لے کر بلڈنگ انسپکٹرکو ٹارگٹ دیاکہ وہ اپنے علاقہ میں تازہ ترین وزٹ کرکے عمارتوں کی غیر قانونی کمرشلائزیشن کا کھوج لگائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سربمہر، چالان کرنے کے علاوہ ضابطہ کے تحت ان کی ریگولرائزیشن کیس منظور ی کیلئے متحرک کریں تاکہ مروجہ فیسوں کی وصولی سے ادارہ کے وسائل میں اضافہ ہو۔انہوں نے کچی آبادیوں میں بھی کمرشلائزیشن کے امور کوچیک کرنے کی تاکید کی اور کہاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری ایکشن ہوناچاہئے۔ڈائریکٹرجنرل نے بلڈنگ انسپکٹرز کو تاکید کی کہ نادھندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کے بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائیں اور پرانے باقیداروں کو مزید مہلت نہ دی جائے۔انہوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹرز سے کہاکہ وہ اپنے علاقہ میں منظور شدہ، غیرقانونی اور ایف ڈی اے میں منظوری کیلئے زیر کارروائی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست تمام تر ضروری معلومات کے مطابق فراہم کریں اور منظوری کیلئے زیر التواءکیسز پر محکمانہ کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے سے گریز نہ کریں اور ان کے خلاف چالان کرکے متعلقہعدالت میں باقاعدہ پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہت کہ ہر پندرہ دن بعد بلڈنگ انسپکٹرز کی کاکردگی کا جائزہ لیا جائے گا لہٰذا دیانتداری اور محنت سے نتیجہ خیز فرائض انجام دیئے جائیں۔ انہوں نے اسٹیٹ مینجمنٹ اور ٹاؤن پلاننگ کے افسران کو اپنے ماتحت سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题