عمران خان پر فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر فوری مستعفی ہو جائیں سیٹھ عابد عزیز

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

حبیب آباد( یواین پی) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ءسعودی عرب کوارڈینیٹر، یواسی چیئرمین سیٹھ عابد عزیز نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے وزیر اعظم عمران خان پر فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر فوری مستعفی ہو جائے، فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے چہرے سے صادق اور امین ہونے کا میک اپ اتاردیا ہے،چور چور کا شور مچانے والے سب سے بڑے چور نکلے ، صادق اور امین وزیر اعظم کی تلاشی لی گئی تو اس کا انگ انگ چوری میں ڈوبا ہوانکلا، فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے چہرے سے ایمانداری کا میک اپ صاف کر دیا ہے،وہ ان خیالات کا اظہار یواین پی سے گفتگو میں کر رہے تھے،انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورجعلی صادق اور امین کی چوری پکڑی گئی،ثا بت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہی ہے، عمران خان تو احتساب کی باتیں کرتے تھے اب پارٹی کے کھاتے کیوں نہیں چیک کرا رہے ہیں،انہو ں نے کہاکہ عمران خان قوم کو بتائے 53بنک اکاﺅنٹس کیوں چھپائے گئے، خفیہ بنک اکاﺅنٹس کن مقاصد کیلئے استعمال ہوتے رہے،سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی اصلیت قوم پر عیاں کر دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme