صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس”آج“ طلب کرلیا

Published on January 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس دس جنوری پیر کی شام چار بجے طلب کرلیا جس میں منی بجٹ منظور کئے جانے کاامکان ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج 10 جنوری 2022 بروز پیر شام 4 بجے طلب کر لیا،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اپنے نئے اجلاس میں مالیاتی (ضمنی) بل 2021 پر سینیٹ کی سفارشات پر غور کرے گی جسے وزیر خزانہ شوکت ترین نے 30 دسمبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم سے متعلق مالیاتی بل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2021 کی منظوری اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے چھٹے جائزے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے،تقریباً ایک ارب ڈالر کی قسط کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 12 جنوری کو ہوگا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی سمیت متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کااعلان کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes