چیف جسٹس کا چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا اور سیشن جج قصور کو تحقیقات کرکے 7 اپریل کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادراورایس پی انویسٹی گیشن قصور عدالت میں پیش ہوئے۔
متاثرہ خاتون آمنہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میرے بیٹے ارسلان کو2017کے دوران پولیس مقابلے میں ماراگیا،اعلیٰ حکام کودرخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہورہی۔خاتون نے بتایا کہ انسپکٹرشہادت علی ودیگرکیخلاف درخواستیں دی ہیں،درخواستیں دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہورہا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا اور سیشن جج قصور کو تحقیقات کرکے 7 اپریل کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں بطور چیف جسٹس مطلق العنان نہیں ہوں ،مجھے بھی قانون کے مطابق چلنا ہے،براہ راست ہر کیس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes