ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا

Published on January 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی فرسٹ اور سیکنڈ ڈوز لگانے کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کامران رشید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی کو شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل میں تیزی لانے اورآؤٹ ریچ ٹیموں کو ڈور ٹو ڈور جاکر تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسین لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسینیٹ ہونا لازمی ہے لہذاشہری کسی قسم کی پابندیوں سے بچنے کے لئے تعاون کریں اور اپنی فیملی کے رہ جانیوالے افراد کو دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog