نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں کامیاب ہونگے یار خاں کموکا

Published on April 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

Yaar
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سا بق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار خاں کموکا نے ہارون آبادمیڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بلا شبہ عالمی قد کاٹھ و مقا م ومرتبہ کے عظیم او ر مدبر لیڈر کی حیثیت سے پاکستان کو بحرانی دور میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اس بھنور سے نکالنے کی جد جہد میں نہایت متحرک اور کامیاب حکمت عملی پر گامزن ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان اندورنی اور بیرونی معاملات میں بہتری کی جانب عازم سفر ہے دنیا بھر کے اداروں اور قائدین نے میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لیے ان کے اقدامات کو انقلابی اور عوامی قرار دیا ہے جس سے میاں محمد نواز شریف کے کھرے لیڈر ہونے کا ثبوت ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان میں اپنے اقتدار کی بجائے دوسری جماعت کووزارت اعلی اور گورنر شپ دے کر بلوچستان کی ناراضگی ختم کر کے صوبے میں انتشار پسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے دی جوان کے جمہوری اقدار کے حامل قائد ہونے کا جیتا جاگتا ثبوت ہے میاں محمد نواز شریف اصولوں کی سیاست کے ذریعے پاکستان میں مثبت جمہوری کلچر متعارف کرایا جس سے پاکستان جمہوری لحاظ سے مستحکم ہو گا اور پاکستان کی ترقی کا راستہ جمہوریت کے ساتھ منسلک ہے اور میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے موجودہ دور حکومت میں دوردراز اور نظر انداز کیے گئے علاقہ جات کی ترقی ممکن ہو گی ہمیں یقین ہے کہ ہمارے علاقے کے لیے میاں برادران ترجیحی بنیادو ں پر تعمیروترقی کو یقینی بنائیں گے اور ہمارا علاقہ بھی ترقی یافتہ بن کر ملکی سطح پر نمایاں اہمیت و افادیت کا حامل بنے گا اور اس سلسلہ میں ہماری کاوشیں اور جدوجہد محض عوامی مفادات کے لیے اور اپنی جماعت و قائدین کے وژن کو آگے بڑھانے پر مر کوز ہے اور یہی ہمارا مشن ہے جس پر ہم کاربند ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes