آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری

Published on January 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے آبادی اور وسائل میں توازن قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ دور دراز علاقوں تک عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی پیدا کی جاسکے اس سلسلے میں علماء اکرام کی بھی معاونت حاصل کی جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے فیملی پلاننگ کیلئے بہترین سروسز فراہم کریں بہبود آبادی کی آگاہی مہم کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ہمیں لوگوں میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر انداز سے پرورش اور تعلیم و تربیت کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ جوڑوں کی رجسٹریشن کے عمل کو بڑھایا جائے ڈیٹا کو باقاعدگی سے مرتب کیا جائے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے آبادی کو وسائل کے مطابق رکھنے سے ملک کو تیزی سے ترقی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر احمد نواز، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی عابد گل،وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹرشازیہ ظفر، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ریاض احمد،نمائندہ اوقاف قاری عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes