جبری مشقت کی روکتھام اور مزدوروں کے تحفظ و حقوق کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر لیبر قانون پر عملی کام کرنا ہوگا؛ غضنفر علی قادری

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

لیبر قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ
ٹھٹہ، (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور مزدوروں کی حفاظت و سہولیات کے متعلق لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع میں موجود تمام صنعتوں، اینٹوں کے بھٹوں، ونڈ پاور پلانٹس و دیگر مقامات کی فہرست سمیت وہاں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد اور انہیں میسر سہولیات کے متعلق جلد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ لیبر قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد انسانی اسمگلنگ اور انسداد جبری مشقت پر عملدرآمد کے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈی ایس پی جمع خان پنہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و چائلڈ پروٹیکشن آفیسر خدا بخش بہرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہرین اقبال سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈولپمنٹ عاشق حسین کلہوڑو، ٹیکنیکل انجنیئر محکمہ لیبر معشوق میمن، ہیومن پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن کی سیدہ فضاء شاہ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس برائٹ فیوچر ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے ممتاز احمد سبزپوش و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جبری مشقت کے خلاف لیبر قانون پر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر عملی کام کرنا ہوگا تاکہ مزدوروں کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محمکوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ میں رہتے ہوئے ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دیں تاکہ ضلع میں موجود تمام صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں و دیگر مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ اور صحت سمیت دیگر تمام سہولیات اور لیبر قانون پر عمدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں صنعت انتظامیہ سے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کئے جائیں تاکہ جبری مشقت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جبری مشقت کرنے والے بچوں کی نشاندہی کی جائے اور لیبر قانون کے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ بچوں کو تحفظ اور لیبر قانون کے متعلق عملدرآمد کو یقین بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کی فراہمی سمیت لیبر قانون پر عملدرآمد کیلئے صنعت انتظامیہ کو پابند بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کام کرنے والی مختلف این جی اوز سے بھی اس ضمن میں مدد حاصل کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题