ہتھیار ’مقدس‘ ہیں، نہیں پھینکیں گے۔ حماس

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

33
مقبوضہ بیت المقدس (یو این پی) حماس نے غیر مسلح ہونے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کر دیا ۔یواین پی کے مطابق دوحہ میں حماس کے رہنما خالد مشعل کہا کہ ہمارے لئے ہتھیار ’مقدس‘ ہیں اس لئے پھینک نہیں سکتے۔انھوں نے کہا کہ ’مزاحمت کے لیے یہ ہتھیار‘ مقدس ہیں اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے پر غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہو گا۔ انہوں نے مصری حکومت سے کہا ہے کہ وہ رفاہ سرحدی راستے کو کھول دے تاکہ امدادی کاموں میں مدد مل سکے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے تحت یہ جنگجو گروپ اپنا کوئی مطالبہ نہیں منوا سکا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme