جھوٹ اور دروغ گوئی کرنے والے حکمران شرم سے عاری ہو چکے ہیں احسن اقبال

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

نارووال(یو این پی)ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ جھوٹ اور دروغ گوئی کرنے والے حکمران شرم سے عاری ہو چکے ہیں۔ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور سلیکٹڈ ٹولے کے ترجمان اور وزراء کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاء جلد ہی سستی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ قرضوں، خیرات اور چندے پر نہیں چلتی تھی۔ ہمارے خان صاحب کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا ہے یا چین یا ترکی کا ماڈل اپنانا ہے۔ عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبونے والوں کا عوام ایسا احتساب کرینگے کہ پھر کسی کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور جھوٹ بولنے کی جرات نہیں ہو گی حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ مہنگائی میں پسی عوام سکھ کا سانس لے سکے لیکن موجودہ حکمرانوں سے ایسی توقع لگانا بہت بڑی حماقت ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آ کر ان کے پھیلائے ہوئے گند کو نہ صرف صاف کرے گی بلکہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن بھی کرے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy