صدر کا اپنی فیملی کو مستقل بنیادوں پر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Published on August 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments

77
اسلام آباد (یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے فیملی کو مستقل بنیادوں پر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جہاں ان کا قیام ایوان صدر میں ہی ہوگا۔ صدرممنون حسین نے 9 ستمبر 2013ءکو ملک کے 12 ویں صدر کا منصب سنبھالا تھا تاہم اس وقت سے وہ صرف اپنی بیگم کے ہمراہ ایوان صدر سکونت پذیر تھے لیکن اب انہوں نے کراچی میں مقیم اپنے خاندان کے باقی افراد جن کی مجموعی تعداد 10 کے لگ بھگ ہے جن میں ان کے تین صاحبزادے اور ان کی بیگمات اور بچے شامل ہیں کو مستقل طور پر اسلام آباد بلالیا ہے اور امکانی طور پر وہ اس ہفتے کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوجائے گا۔ صدر ممنون حسین کا خاندان تقسیم ہند کے بعد 1949ءمیں آگرہ سے کراچی منتقل ہوا تھا اور جب سے وہیں مقیم تھا اور اب تقریباً65 سال بعد انہوں نے کراچی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes