اداکارہ کاجول کورونا کا شکار ہوگئیں

Published on January 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اداکارہ کاجول نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی
ممبئی(یواین پی) معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور مشہور شخصیات سمیت دیگر افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر پرستاروں اور اپنے فالوورز کو بتائی۔ تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی جگہ اپنی بیٹی نائسا دیوگن کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی روڈولف کی طرح ان کی سرخ ناک دیکھے۔ انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو یاد کررہی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes