ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پنجاب حکومت کا “ماہ صفائی “پروگرام بھر پور طریقے سے جاری ہے،محمد علی اعجاز

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پنجاب حکومت کا “ماہ صفائی “پروگرام بھر پور طریقے سے جاری ہے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف افسران کو ماہ صفائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اس سلسلہ میں سینٹری سٹاف کی شہروں اور دیہات میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ صفائی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ تحصیل اوکاڑہ،تحصیل رینالہ اور تحصیل دیپالپور میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے سینٹری سٹاف شہریوں کو بہترین اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے متحرک ہے۔انہوں نے ہدائیت کی کہ شہریوں کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے اور خاص طور پر جن مین ہولز پر ڈھکن موجود نہ ہیں فوری طور پر ان مین ہولز پر ڈھکن رکھے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے علاقوں میں کھلے مین ہولز کی نشاندہی کریں تاکہ ان مین ہولز پر ڈھکن رکھے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog