ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 فیصل آباد کو اردو اور پنجابی زبان نیوز کیلئے اچھی آوازوں کی ضرورت

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ریڈیو پاکستان ایف ایم 93 فیصل آباد کو اردو اور پنجابی زبان نیوز کیلئے اچھی آوازوں کی فوری ضرورت ہے لہٰذا ایسے تمام خواتین و حضرات جن کی تعلیمی قابلیت گریجوایشن ہے وہ10 فروری تک اپنے تعلیمی کوائف ریڈیو پاکستان فیصل آباد میں جمع کراسکتے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے ترجمان نے مزید بتایاکہ تعلیمی کوائف بذریعہ ای میل بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند افراد تعلیمی کوائف بذریعہ ڈاک معرفت اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پیپلز کالونی ڈی گراؤنڈ فیصل آباد کے پتہ پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آڈیشن 15فروری سے شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے فون نمبر041-9220147 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
pbcnewsfsd@gmail.com

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes