خطے کے مختلف ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on January 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

لاہور (یواین پی )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، اسی تناظر میں جب مائیک پومپیو کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی تو آرمی چیف نے دو باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف جارہاہے ، اس بہتری کیلئے افغان مصالحتی عمل کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے، کوئی بھی ایسا عمل جو افغان مصالحتی عمل کو خراب کرے ہمیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے ،دوسری بات یہ کہی کہ خطے کے مختلف ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے ، اس سلسلے میں تمام متعلقہ ممالک کو تعمیری طرز عمل سے آگے بڑھنا چاہیے ، پاکستان اس سلسلے میں تمام پر امن کوششوں کی تائید کرے گا اور خواہش کرتاہے کہ خطہ کسی اور جنگ کی طرف نہ جائے ۔آصف غفور نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے واضح کر دیاہے کہ ہم اپنی سر زمین کسی کے بھی خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ، یہ موقف واضح ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog