ندیم احمد راٹھور سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ کے نئے صدر معلم تعینات

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) ندیم احمد راٹھور جو گورنمنٹ سکینڈری سکول دھنہ ضلع کوٹلی میں صدر معلم سکیل بی-17میں تعینات تھے کو ترقیاب کر کے گورنمنٹ سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ میں بطور سینئر صدر معلم سکیل بی-18میں تعینات کیا گیا ہے۔ان کی یہ تعیناتی صدر معلم چوہدری محمد صغیر جن کا تبادلہ سکینڈری سکول بالاکوٹ نکیال میں ہو چکا ہے کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے یاد رہے کہ سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ میں یہ سینئر صدر معلم بی-18سکیل کی پہلی تعیناتی ہے اس سے قبل تعینات ہونے والے صدر معلمین بطور انچارج صدر معلم فرائض انجام دیتے رہے۔نڑالی موہاڑ کے عوامی حلقوں اور ملک ظفر اقبال ظفر سابق چیئر مین زکوٰۃ و عشر کمیٹی نڑالی نے ندیم احمد راٹھور کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ میں تعلیمی معیار کی بہتری اور سکول کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog