خیبر تھری میں 40 شدت پسند ہلاک، 43 ٹھکانے تباہ

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

4
راولپنڈی:(یواین پی) پاک فوج کا آپریشن خیبر 3 جاری ہے جس میں اب تک 40 دہشتگرد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے 43 ٹھکانے تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا آپریشن خیبر 3 جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک 40 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 21 دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے 43 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق آپریشن وادی راجگل کے بلند پہاڑی علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دوروں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes