مسلح افراد ملازم و چوکیدار کو باندھ کر 9 نئی موٹرسائیکلیں لے اڑے

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

خانواھن میں صحافی کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں سامان چوری،وارداتوں میں اضافہ
نوشہرو فیروز (یواین پی) ضلع بھر میں کوئی دن کوئی رات ایسی نے گزر رہی جس میں چوری رہزنی ڈکیتی کی واردات نا ہو رات ہالانی قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل شوروم پر 9 مسلح افراد نے دھاوا بول دیا چوکیدار اور شو روم کے ملازم کو یرغمال بناکر ان کی آنکھوں کپڑا باندھ دیا اور شو روم سے نئی ہنڈا 5 سی ڈی موٹرسائیکل اور 4 چائنا موٹرسائیکل لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے شو روم کے مالکان کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح جب شوروم پر تو تالے کسی تیزدھار آلے سے کاٹے گئے تھے اور موٹرسائیکلیں غائب اور سامان بکھرا پڑا تھا جس کی فوری طور ہالانی پولیس کو اطلاع کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کیے جب مزید کاروائی کے لیے کھوجی کتوں کی مدد سے چوروں پاوں کے نشانات کی مدد سے تلاش کی جارہی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے رہزنی و چوریاں روز کا معمول بن گئی ہیں پولیس چوروں ڈاکووں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے دوسری طرف خانواھن میں سینئر صحافی وقار کوندر کی دکان کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے پولیس ہالانی پریس کی چوری میں ملوث ملزمان کو بھی تاحال گرفتار نہیں کرپائی ہے علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے ضلع بھر میں بدامنی چوری رہزنی کی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题