کلین اینڈ گرین مہم کے ساتھ ساتھ ضلع میں جشن بہاراں کی تقریبات بھی ہونگی؛محمد علی اعجاز

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کا سب سے بہترین طریقہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے ضلع کی سطح پر نہ صرف کلین اینڈ گرین مہم کو پوری شد و مد سے شروع کیا جائے گا بلکہ تمام محکمے موسم بہار میں پودے لگانے کا ہدف مقرر کریں گے اور ان لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں گے کلین اینڈ گرین مہم کے ساتھ ساتھ ضلع میں جشن بہاراں کی تقریبات بھی ہونگی جس میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے وطن عزیز کو سر سبز اور صاف ستھرا بنانے کی مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے نمایاں لوگوں کو نہ صرف مدعو کیا جائے گا بلکہ پودے لگانے کی اس مہم کو ماضی کی طرح ایک با مقصد ایونٹ کا رنگ دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22 فروری سے شروع کی جانے والی کلین اینڈ گرین مہم اور جشن بہاراں کی تقریبات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کوارڈینیٹر کلین اینڈ گرین مہم ضلع اوکاڑہ غلام بنی کھوکھر،پی ٹی آئی رہنما اعجاز ناصر،پی ٹی آئی رہنما صدر خواتین ونگ و کوار ڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب شازیہ احمد سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی طرف سے پودے لگانے کی مہم میں کئے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دیں ضلع اوکاڑہ میں 22 فروری سے یہ مہم شروع کی جا رہی ہے جبکہ جشن بہاراں کی تقریبات بھی 10 دن جاری رہیں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایونٹ کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران کلین اینڈ گرین مہم میں حسب روایات پر بھر پور حصہ لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes